پاکستانی خبریں

سندھ کی تقسیم کا خواب دیکھنے والے ناکام ہوں گے’: صوبائی وزیر ثقافت ذوالفقار علی شاہ کا ایم کیو ایم کو منہ توڑ جواب

خلیج اردو
صوبائی وزیر ثقافت ذوالفقار علی شاہ نے ایم کیو ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی خودمختاری اور 18 ویں ترمیم پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور صوفیا کی دھرتی سندھ کی تقسیم کے خواب دیکھنے والے ہمیشہ کی طرح ناکام ہوں گے۔

انہوں نے ایم کیو ایم کی سیاست پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے وزراء وفاق میں بیٹھ کر تمام مراعات لے رہے ہیں اور کراچی میں آ کر مظلومیت کا رونا روتے ہیں، لہٰذا بلدیاتی اختیارات کا شور مچانے والے پہلے یہ بتائیں کہ جب وہ خود اقتدار میں تھے تو انہوں نے عوام کے لیے کیا کیا تھا۔

ذوالفقار علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ آرٹیکل 140-اے کی تشریح اپنی مرضی سے کرنا آئین کے ساتھ مذاق ہے اور پیپلز پارٹی سندھ کی وحدت پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button