سپورٹس

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے بڑا فیصلہ، بنگلہ دیش نے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کر دیا۔

خلیج اردو
بنگلہ دیش کے مشیرِ کھیل ڈاکٹر آصف نذرل نے واضح طور پر کہا ہے کہ ’’ہمارے تحفظات حقیقی ہیں، لیکن آئی سی سی نے انہیں تسلیم نہیں کیا‘‘۔

ڈاکٹر آصف نذرل کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے بھارت نہیں جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ’’ہم کھیلنا چاہتے ہیں، ہمیں اب بھی امید ہے کہ آئی سی سی ہماری بات تسلیم کرے گی‘‘۔

ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کے اس مؤقف کو پاکستان کی جانب سے بھرپور سفارتی اور اخلاقی حمایت حاصل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بائیکاٹ کی صورتحال بنی تو پاکستان بھی بنگلہ دیش کے ساتھ کھڑا ہو سکتا ہے۔

یہ پیش رفت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انعقاد، سیکیورٹی انتظامات اور آئی سی سی کے کردار پر سنگین سوالات اٹھا رہی ہے، جس سے ایونٹ کے مستقبل پر بھی غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button