
خلیج اردو
لندن: پریمیئر لیگ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں، جہاں چیلسی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حالیہ فاتح ٹیم لیورپول کو تین ایک سے شکست دے دی۔ چیلسی کی جانب سے مضبوط دفاع اور تیز رفتار حملوں نے لیورپول کو بے بس کر دیا۔
دوسری جانب برینٹ فورڈ اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے درمیان سنسنی خیز مقابلے میں برینٹ فورڈ نے یونائیٹڈ کو چار تین سے ہرا کر سب کو حیران کر دیا۔ یونائیٹڈ کی دفاعی خامیاں ایک بار پھر کھل کر سامنے آئیں، جبکہ برینٹ فورڈ نے اپنی جارحانہ حکمت عملی سے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔





