
خلیج اردو
برج ٹاؤن:برج ٹاؤن میں جاری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کے خلاف زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو صرف 180 رنز پر آل آؤٹ کر دیا۔ آسٹریلیا کے چھ کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ 59 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے جبکہ عثمان خواجہ نے 47 رنز کی اننگز کھیلی۔ دیگر کھلاڑیوں کی بیٹنگ ویسٹ انڈین باؤلنگ کے سامنے بے بس نظر آئی۔
ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ شمر جوزف نے 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔
پہلے دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 57 رنز بنا لیے ہیں اور اب بھی 123 رنز کے خسارے کے ساتھ کریز پر موجود ہے۔ میزبان ٹیم کے پاس ایک بہتر آغاز کے بعد برتری حاصل کرنے کا موقع ہے۔






