Transport

ابوظبی میں شیخ خلیفہ روڈ پر جزوی بندش کا اعلان

 

خلیج اردو

ابوظبی: ابوظبی موبیلیٹی نے امارت کے علاقے الظفرہ میں الواقع شیخ خلیفہ بن زاید انٹرنیشنل روڈ (E11) پر جزوی بندش کا اعلان کیا ہے۔ یہ بندش المرفا کے قریب ہوگی، جہاں دونوں اطراف کی دو لینیں متاثر ہوں گی۔

اتھارٹی کے مطابق یہ جزوی بندش اتوار 21 دسمبر 2025 سے ہفتہ 10 جنوری 2026 تک نافذ رہے گی، جبکہ کام روزانہ رات 12 بجے سے صبح 5 بجے تک کیا جائے گا۔ اس دوران مرمتی اور ترقیاتی سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔

ابوظبی موبیلیٹی نے موٹر سواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفر سے قبل منصوبہ بندی کریں، متبادل راستے اختیار کریں اور ابتدائی اوقات میں ممکنہ تاخیر سے بچنے کے لیے ٹریفک ہدایات پر عمل کریں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button