
خلیج اردو
دبئی: دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) نے راس الخور میں میٹرو بلیو لائن کی تعمیر کے آغاز کے موقع پر ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے متبادل راستے جاری کر دیے ہیں۔
RTA کے مطابق، A15 چوراہے اور ناد الہمار اسٹریٹ کے قریب، یوزڈ کار مارکیٹ کے پاس کچھ لینز بند کر دی گئی ہیں۔ ہموار ٹریفک کے لیے موجودہ سڑک کے دونوں اطراف اضافی متوازی لینز فراہم کی جائیں گی۔
اتھارٹی نے ڈرائیورز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سائٹ پر موجود رہنمائی کے اشاروں کی پیروی کریں اور اپنے سفر کی منصوبہ بندی کر کے منزل تک بلا رکاوٹ پہنچیں۔







