Transport

دبئی شارقہ روٹس پر ٹریفک الرٹ: حادثات کے باعث شدید جام، موٹر سوار متبادل راستے اختیار کریں

خلیج اردو: دبئی اور شارجہ کے درمیان آنے جانے والے موٹر سواروں کو جمعے کی صبح شدید ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑا۔ گوگل میپس کے مطابق اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہے، خصوصاً دبئی–شارقہ روٹس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔

دبئی پولیس نے ڈرائیوروں کو توجہ اور احتیاط سے ڈرائیونگ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے اور کہا ہے کہ پیدل چلنے والوں، سائیکل سواروں اور دیگر روڈ یوزرز پر نظر رکھیں اور کسی بھی قسم کی غفلت سے بچیں۔

شارقہ میں E311، القہان، انڈسٹریل ایریا 13 اور الخالدیہ ڈسٹرکٹ شدید بھیڑ کا شکار ہیں، جبکہ مختلف مقامات پر حادثات کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں جن میں انڈسٹریل ایریا 13، الخوانیج 2 اور الرقائبہ 2 شامل ہیں، جن کی وجہ سے ٹریفک صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔

محکمہ ٹریفک نے ڈرائیوروں کو مشورہ دیا ہے کہ اضافی وقت رکھ کر سفر کریں، احتیاط سے گاڑی چلائیں اور جہاں ممکن ہو متبادل راستوں کا استعمال کریں تاکہ طویل جام سے بچا جا سکے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button