خلیج اردو
دبئی : کیا آپ کے ڈرائیونگ لائسنس پر بہت زیادہ بلیک پوائنٹس ہیں؟ تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ اب آپ دبئی پولیس کے ساتھ مفت تربیتی کورس کے لیے سائن اپ کر سکتے ہیں اور اپنے بلیک پوائنٹس کم کر سکتے ہیں۔
ابوظہبی میں آپ ‘بلیک پوائنٹس ریڈکشن پروگرام’ کے لیے اپنا اندراج کر سکتے ہیں۔
اگر آپ دبئی کے رہائشی ہیں تو آپ دبئی پولیس کے ‘ٹریفک بلیک پوائنٹس کو کم کریں’ کورس کے لیے سائن اپ کرکے اصلاحی کارروائی کر سکتے ہیں۔
‘ٹریفک بلیک پوائنٹس کو کم کرنے’ کورس کے لیے رجسٹر کرنے کا طریقہ درجہ ذیل ہے:
1. دبئی پولیس موبائل ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں۔ جو اینڈرائیڈ اور ایپل دونوں ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہے۔
2. ڈاؤنلوڈ کردہ ایپ کھولیں اور اپنی موبائل اسکرین کے نیچے خدمات کے ٹیب پر جائیں۔
3. ابھی آپ ‘ٹریفک سروسز’ تک نیچے سکرول کریں اور چوتھا آپشن منتخب کریں – اس کے بعد آپ ‘ٹریفک ٹریننگ کورس’ اور ‘پرسن ریکوسٹ’ پر کلک کریں۔
4: اب آپ یہاں سے پرسنل تفصیلات شیئر کریں۔ ان تفصیلات میں موجود ہے ::
ایمریٹس آئی ڈی
ٹریفک کوڈ نمبر
موبائل نمبر
ای میل اڈریس
لینڈ لائن ( اگر دینا چاہیئے)
5: اس کے بعد آپ اپنے کورس ( ٹریفک بلیک پوائنٹس کم کرنے ) کے کورس کا انتخاب کریں۔
شیڈول سے دستیاب کورس کا وقت منتخب کریں۔
اپنے کورس کی زبان کا انتخاب کریں جس میں ہندی، عربی اور انگریزی شامل ہے۔
6: ان معلومات کو آپ ویب سائیٹ پر سبمٹ یعنی جمع کرانے کیلئے کلک کریں:
اس کورس کی کلاسز مفت ہیں اور حاضرین کو متحدہ عرب امارات کے وفاقی ٹریفک قوانین سے آگاہ کرتے ہیں۔ اگر آپ کلاسز میں شرکت کرتے ہیں، تو آپ آٹھ بلیک پوائنٹس کو کم کر سکتے ہیں۔ کلاسز دبئی پولیس ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کی برانچوں میں ہوں گی۔
متحدہ عرب امارات میں ٹریفک کے بلیک پوائنٹس کی وجوہات بہت سے ہیں۔ جیے ریڈ لائن پر سے گاڑی گزارنا ، بے ترتیب گاڑی چلانا وغیرہ کی صورت میں بلیک پوائنٹس لگ جاتے ہیں۔
قانون کے مطابق اگر آُ کے ٹریفک بک میں24 بلیک پوائنٹس جمع ہوتے ہیں تو پولیس آپ کا لائسنس ضبط کر لے گی۔
Source: Khaleej Times