متحدہ عرب امارات

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے خواتین کے حمل کے حوالے سے پالیسی ، ثناء میر کی جانب سے حمایت

خلیج اردو
05 مئی 2021
لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم خواتین کی سابق کپتان ثناء میر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے خواتین کے حمل کے اوقات کے حوالے سے پالیسی کی حمایت کی ہے۔ اس پالیسی میں کہا گیا ہے کہ خواتین کرکٹر دوران حمل کھیلنے کے علاوہ دیگر رول ادا کر سکتیں ہیں۔

یہ خواتین بچے کی پیدائش کے بعد 12 مہینوں تک کیلئے تنخواہ کے ساتھ چھٹیاں بھی دیں جائیں گی۔

اس پالیسی کا مقصد کرکٹ کے جانباز خواتین کو ان کے زندگی کے اس پہلو میں رہنمائی کرنا اور ان کی حوصلہ افزا کرنا ہے۔

ایک بیان میں پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے بتایا ہے کہ کرکٹ کو پیشہ ورانہ حوالے سے محدود نہیں کرنا چاہیئے۔ بچوں کی پیدائش پر والدین کو چھٹیاں ملنی چاہیئے تاکہ انہیں جسمانی اور زہنی سکون مل سکے۔

پی سی بی کے چیئرمین وسیم خان نے کہا ہے کہ اس پالیسی کا مقصد کھلاڑیوں کیلئے لچکدار اور دوستانہ ماحول فراہم کرنا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پی سی بی کا فرض ہے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کا خیال رکھے۔ ہم ایسی پالیسی لارہے ہیں جس سے کھلاڑیون کیلئے آسانیاں ہونگی۔

انہوں نے کہا کہ ایسے میں جب ہم نے میٹرنٹی چھٹیوں کی پالیسی اپنائی ہے ، خواتین کی بہت سی زیادہ تعداد اسے شعبے میں آئے گی۔

سابق کپتان پاکستانی وومن کرکٹ ٹیم ثناء میر نے پی سی بی کے اس پالیسی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کھلاڑیوں کو معمولات زندگی میں توازن قائم رکھنے میں مدد دے گی۔

انہوں نے ان خواتین کا بھی شکریہ ادا کیا جو اس پالیسی کیلئے آواز اٹھا رہے تھے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button