
خلیج اردو
ایران کی سول ایوی ایشن تنظیم کے سربراہ ابوذر شیرودی نے کہا ہے کہ ایران نے ملک کی ایئرلائنز پر عائد امریکی پابندیوں کے خلاف اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی سول ایوی ایشن تنظیم میں باضابطہ شکایت دائر کردی ہے۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ابوذر شیرودی نے کہا کہ ایران کی ایوی ایشن صنعت کے جائز حقوق کے دفاع اور امریکا کی جانب سے عائد کی گئی غیر قانونی پابندیوں کے خلاف عالمی سول ایوی ایشن تنظیم کو باضابطہ احتجاج جمع کرایا گیا ہے۔






