متحدہ عرب امارات

پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی ،نئے قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

خلیج اردو
اسلام آباد : وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔جس کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

پٹرول کی نئی قیمت 149 روپے 86 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 154 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد مٹی کا تیل 125 روپے 56 پیسے فی لٹر ہو گیا۔

لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 66 پیسے کمی کر دی گئی ۔ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 118 روپے 31 پیسے فی لیٹر مقرر ہے ۔۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ رات 12 بجے سے ہوگا۔

قیمتوں میں کمی کا اعلان وزیر اعظم عمران خان نے پیر کی شام قوم سے سرکاری ٹی وی پر خطاب کے دوران کیا۔ وزیر اعظم نے قوم سے کہا کہ اگرچہ عالمی منظرنامے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر ہیں، پھر بھی مہنگائی کا خیال ہے اورپر سے بوجھ ہٹانے کیلئے کوشاں ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button