
خلیج اردو
اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت کی مثالی پولیس کا عوامی خدمات کیلئے ایک اور اہم اقدام ، تھانہ کلچر اور پولیس کے رویے میں بہتری لانے کیلئے وفاقی پولیس نے ہر پولیس اسٹیشن پر شہریوں کی رہنمائی کیلئے گائیڈ تعینات کردئیے۔
دور جدید کے تقاضوں کو دیکھتے ہوئے وفاقی پولیس نے سٹیزن ایمپاورمنٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات شروع کردیں۔ پولیس اسٹیشن میں متعدد میکنزم متعارف کرادئیے جس کا مقصد عوام کی خدمات میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہر پولیس اسٹیشن کے داخلی دروازے پر پولیس گائیڈ میسر ہوگا جو معاملے کی نوعیت پر شہری کو رہنمائی فراہم کرے گا۔ گائیڈ کے یونیفارم پر کیمرے نصب کیے گئے ہیں شہری اور گائیڈ کے درمیان تمام گفتگو کی۔ آڈیو اور ویڈیو ریکارڈ ہوگی ۔جو کہ لائیو ڈیجٹل روم میں ریکارڈ کی جائے گی
اب رویتی طور طریقے اورتھانہ میں بلا ضرورت انتظار اور کارروائی میں تاخیر نہیں ہوگا۔ پولیس نے اس کا بھی حل ڈھونڈ لیا ہے۔ اس کے سدباب کیلئے تمام درخواستگزار پولیس اسٹیشن میں نصب کیومیٹک مشین پر اپنے موبائل کا اندراج کریں گے۔ جس کے بعد درخواستگزار کو ایک سلپ حاصل ہوگی۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق درخواستگزار کو فیڈ بیک کیلئے ایس ایم ایس اور کال موصول ہوگی تاکہ تمام کارروائی کو مانیٹر کیا جاسکے۔ فرنٹ ڈیسک پر تعینات عملے اور شہری کے درمیان گفتگو کو بھی آڈیو اور وڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے مانیٹر کیا جاسکے گا۔
آئی جی اسلام آباد کا تھانہ جات میں شہریوں کی سہولت کے پیش نظر جدت اور اصلاحات سے مزین نظام کا اجراء ۔
تھانہ جات میں لائیو مانیٹرنگ، باڈی کیمرے، QMatic مشین جیسے کئی اقدامات کی شروعات۔ اسلام آباد پولیس شہریوں کی بہترین خدمات کیلئے کوشاں ہے۔تفصیلات اس ویڈیو میں 👇@ahsanpsp pic.twitter.com/Zwm8G2RFaY— Islamabad Police (@ICT_Police) February 28, 2022
تمام ایس ایچ اوز روزانہ تین سے شام پانچ بجے کے دوران پولیس اسٹیشنز میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں گے اور ریکارڈ چیک کریں گے
پولیس میں اصلاحات وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا انتخابی نعرہ تھا جس کیلئے ان کی کوششوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے وفاقی پولیس پیش پیش ہے۔ آئی جی اسلام آباد احسن یونیس نے جب سے اہنے عہدے کا چارج سنبھالا ہے وہ عوامی خدمت میں جت گئے ہیں۔ ان کی ترجیحات میں پولیس اور عوام کے درمیان کوارڈینشن کو تیز کرنا شامل ہے۔
آئی جی اسلام آباد کے تھانہ کلچر میں تبدیلی کے ویژن پر گامزن اسلام آباد پولیس
تھانہ جات میں تفتیش و انکوائری کے لیے طلب کیے جانے والے شہری اپنا نام اسلام آباد پولیس کی ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔
Link; https://t.co/jgzP8rJrll— Islamabad Police (@ICT_Police) February 26, 2022
اسی سلسلے میں آئی جی پولیس نے حال ہی میں اسلام آباد پولیس کے واٹس ایپ نمبر کا بھی اجرا کیا ہے۔
رواں ہفتے اسلام آباد پولیس کی واٹس ایپ سروس کی بدولت تقریباً 90 ہزار شہری مستفید ہو چکے ہیں۔ اسلام آباد پولیس اپنے شہریوں کی خدمت اور آسانیاں پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہے۔#IslamabadPolice pic.twitter.com/6CHsFhSsiM
— Islamabad Police (@ICT_Police) February 25, 2022
شہریوں کی شکایات کے ازالے کیلئے پولیس کے تھانہ کلچر میں بہتری سمیت ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا جارہا ہے جس سے شکایات کا اندراج اور عوامی خدمت میں بہتری آرہی ہے۔






