
خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی میں روڑے ڈالنے کی ایک کوشش کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا پر بھارتی شہری کی جانب سے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے ایک کھلاڑی کی فیملی کو دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے ہیں۔
پاکستان سپورٹس بورڈ پی سی بی کا کہنا ہے کرکٹ آسٹریلیا اور دونوں ممالک کی سیکیورٹی ایجنسیز نے دھمکی آمیزپوسٹ کی تحقیقات کی شروع کردی۔
ترجمان کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ سے مکمل باخبر ہیں۔ پی سی بی، کرکٹ آسٹریلیا اور دونوں اطراف کی سرکاری سیکیورٹی ایجنسیز نے اس پوسٹ کی نوعیت اور کنٹینٹ کی تحقیقات کی ہیں۔ سوشل میڈیا سرگرمی کے لیے جامع سیکورٹی پلانز ترتیب دیئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے کوئی خطرہ نہیں ہے
پاکستانی میڈیا میں ذرائع سے جاری ہونے والی خبر کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ایک کھلاڑی کی فیملی کو جعلی انسٹا گرام پر دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے ہیں جن میں انہیں دورہ پاکستان پر جانے پر سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دی گئی
اس اکاؤنٹ کی جب چھان بین گئی گئی تو پتہ چلا کہ دھمکی آمیز پیغامات مرائدل تیواڑی نے دیے ہیں جو بھارتی گجرات میں آئی ایم سی لمٹیڈ میں بطور انوائرمینٹل ، ہیلتھ اور سیفٹی آفیسر کے طور پر کام کرتا ہے ۔
اس اکاؤنٹ کا ای میل ایڈریس mridul.tiwari07@gmail.com ہے جبکہ موبائل فون نمبر 00917060185885 ہے ۔
اے آر وائے نیوز کے مطابق بھارتیوں کی جانب سے پاکستان میں انٹرنیشل کرکٹ کی بحالی میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا یہ طریقہ کار پہلے ہی استعمال کیا جاچکا ہے ۔
ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان سے روکنے کے بھی لیے دھمکیاں دی گئیں جبکہ آئی پی ایل میں شامل نہ کرنے کی باتیں تو ویسٹ انڈین پلیئر نے سوشل میڈیا پر شیئر کردیں ہیں۔
اے آر وائے نیوز نے تفصیل میں بتایا ہے کہ بھارتیوں کی جانب سے پاکستان میں انٹرنیشل کرکٹ کی بحالی میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا یہ طریقہ کار پہلے بھی استعمال کیا جاچکا ہے۔
گزشتہ برس نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو بھارت کی جانب سے دورہ پاکستان کرنے پر دھمکی آمیز پیغامات موصول ہو ئے اور بلیک کیپس کی ٹیم بغیر کھیلے ہی پاکستان سے واپس چلی گئی جس کے بعد انگلینڈ کرک ٹیم نے دورہ پاکستان منسوخ کر دیا تھا۔







