خلیج اردو: ائیر پورٹ سکیورٹی فورس نے لاہور اور کوئٹہ ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران آئس ہیرون برآمد کرلی۔
اے ایس ایف ترجمان کے مطابق لاہور ائیرپورٹ سے ابوظبی جانے والے مسافر شیرباز سے 5.16 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی، ملزم نے ہیروئن اپنے دستی سامان میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔
دوسری جانب کوئٹہ ائیرپورٹ سےدبئی جانے والے مسافر باسط علی سے 5 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کی گئی۔
ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔