خلیج اردو: سعودی عرب کے شہر جدہ میں دہشت گردی کے الزام میں مطلوب شدت پسند نے دھماکا کرکےخودکشی کرلی۔
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مطلوبہ شدت پسند عبداللہ بن زايد عبدالرحمٰن البكری الشہری 7 سالوں سے مطلوب تھا۔
وزارت داخلہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے کا محاصرہ کیا تھا، مطلوبہ ملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے بارودی جیکٹ سے دھماکا کردیا۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دھماکے سے ملزم ہلاک اور تین پولیس اہلکار اور ایک پاکستانی شہری زخمی ہوا ہے۔