خلیج اردو: ابوظہبی کے علاقے البطین میں ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں جزوی طور پر منہدم ہونے والی زیر تعمیر عمارت کی سائٹ کو منظم اور محفوظ بنانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔
ایک ٹویٹ میں، ابوظہبی پولیس نے کہا کہ اس کی ٹیمیں اس واقعے سے نمٹنے کے لیے ابوظہبی سول ڈیفنس کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔ پولیس نے ٹویٹ کیا کہ، "ابو ظہبی پولیس اور ابوظہبی سول ڈیفنس کی ٹیمیں اس وقت ابوظہبی شہر کے البطین میں زیر تعمیر عمارت کے جزوی طور پر گرنے سے نمٹ رہی ہیں۔”
ریسکیو ٹیمز نے رہائشیوں سے مزید کہا کہ وہ سائٹ پر نہ جائیں، اور صرف سرکاری ذرائع سے ملنے والی معلومات پر انحصار کریں۔
ابوظہبی پولیس نے کہا کہ، "حکام عوام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سائٹ دور رہیں اور صرف سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔” اسکے علاوہ رہائشیوں کو یہ بھی معلوم ہونا چاہئے کہ حادثے کی جگہوں کی تصاویر اور ویڈیو کلپس بنانا اور انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کرنا متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی ہے۔
اس واقعے میں اب تک کسی کے زخمی ہونیکے بارے میں کوئی تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔