خلیج اردو: متحدہ عرب امارات نے جمعرات کے روز کووڈ-19 کے 372 نئے کیسز اور صفرموت کی اطلاع دی جس سے انفیکشن کی کل تعداد 1,024,457 ہوگئی اور اموات کی تعداد 2,342 ہوگئی ہے۔
ملک بھر میں 233,095 پی سی آر ٹیسٹ کرنے کے بعد نئے پائے جانے والے کورونا وائرس کے کیسز کی تشخیص ہوئی۔
وزارت صحت اور روک تھام کی تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق، 353 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، جس سے مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1,003,764 ہو گئی ہے۔