متحدہ عرب امارات

بریکنگ نیوز: متحدہ عرب امارات، دو ہفتوں میں ہر قسم کی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا

خلیج اردو
09 دسمبر 2020
ابوظبہی: کورونا وائرس کے خلاف بہترین حکمت عملی اور بہتر انسداد کی وجہ سے متحدہ عرب امارات اس قابل ہو گیا ہے کہ وہ کورونا سے پہلے جیسے حالات کی جانب لوٹ آئے۔

اس سلسلے میں کوویڈ 19 وبائی امراض کی ابوظہبی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ ابو ظہبی میں تمام معاشی ، سیاحت ، ثقافتی اور تفریحی سرگرمیاں دو ہفتوں میں دوبارہ شروع ہونے والی ہیں ۔

کمیٹی نے ابوظہبی میڈیا آفس کی توسط سے اعلان کیا ہے ان سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز COVID-19 کے خلاف احتیاطی تدابیر کی کامیابی اور COVID-19 کے کم شرح کی تصدیق کے بعد ہوا ہے۔ تاہم یہ بات بتائی گئی ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق احتیطاطی تدابیر جو پہلے سے موجود ہیں ، میں مزید سختی کر دی جائے گی ۔

کمیٹی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کیلئے کی جانے والی کوششوں کو جاری رکھنے کے اپنے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے جس میں فعال ٹریسنگ اور ٹیسٹنگ پروگراموں کے ساتھ ساتھ معاشرتی استحکام کی تائید کیلئے انسانیت سوز کوششیں بھی شامل ہیں۔

مارچ 2019 میں کورونا وائرس کے پیش نظر ابو ظہبی نےان تمام سرگرمیوں پر سخت پابندیاں نافذ کیں جن میں لوگوں کا اجتماع شامل تھا۔ ستمبر کے بعد سے ، ایک محدود تعداد میں سرگرمیوںسخت حفاظتی تدابیر کے ساتھ جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔ ان احتیطاطی تدابیر میں سماجی فاصلہ رکھنا اور ماسک پہننا بھی شامل تھا۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button