
خلیج اردو
ابو ظبی: بگ ٹکٹ کے تازہ ترین قرعہ اندازی میں ایک خوش نصیب بنگلہ دیشی تارک وطن نے 25 ملین درہم یعنی 2.5 کروڑ درہم جیت لیے۔ جمعرات 3 جولائی کو ہونے والے بگ ٹکٹ ڈرا نمبر 276 میں یہ انعام ٹکٹ نمبر 061080 کے حامل محمد ناصر بلال کے نام نکلا۔
43 سالہ محمد ناصر گزشتہ 14 سال سے متحدہ عرب امارات میں بطور الیکٹریشن مقیم ہیں جبکہ ان کا خاندان بنگلہ دیش میں رہائش پذیر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ 12 برس سے ہر مہینے بگ ٹکٹ خریدتے رہے ہیں، اور یہ ٹکٹ ہمیشہ اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ مل کر خریدتے تھے۔ اس بار بھی انہوں نے ٹکٹ ابو ظبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کاؤنٹر سے خریدا تھا۔
انعام جیتنے کے بعد جذبات سے مغلوب محمد ناصر نے کہا، "میں ابھی بھی کانپ رہا ہوں، یقین نہیں آ رہا کہ یہ میرے ساتھ ہو رہا ہے۔ میں 12 سال سے ہر مہینے بگ ٹکٹ خرید رہا تھا، خواب تھا کہ ایک دن جیتوں گا — اور آج وہ خواب پورا ہو گیا۔”
محمد ناصر نے اعلان کیا کہ وہ یہ انعام اپنے پانچ دوستوں میں برابر تقسیم کریں گے اور اپنے حصے سے بنگلہ دیش میں اپنے خاندان کے لیے گھر بنائیں گے۔
نسان پیٹرول گاڑی کی انعامی خوشخبری بھی ملی
اسی قرعہ اندازی میں ایک نسان پیٹرول گاڑی بھی بطور انعام دی گئی جو گیتھامل اور ان کے بیٹے کو ملی۔ یہ خاندان تین سال پہلے دبئی منتقل ہوا جبکہ ان کے شوہر گزشتہ 30 برس سے یو اے ای میں مقیم ہیں۔ انہوں نے سب سے پہلے خاندان کو بگ ٹکٹ سے متعارف کروایا اور تب سے یہ سب باری باری ٹکٹ اپنے نام سے خریدتے رہے۔
گیتھامل کے بیٹے نے بتایا، "ہم سب بگ ٹکٹ کے بہت بڑے شوقین ہیں۔ ہر مہینے ٹکٹ لیتے ہیں اور آخرکار آج ہمارے والد کی مسلسل کوشش رنگ لے آئی۔”
اگلے انعامات اور پروموشنز
-
جولائی کی پروموشن میں 3 اگست کو ہونے والی قرعہ اندازی میں 20 ملین درہم کا گرینڈ پرائز رکھا گیا ہے۔
-
چھ خوش نصیب افراد کو ہر ایک کو 50,000 درہم کا انعام بھی دیا جائے گا۔
-
جون کے آخری ہفتے میں تین افراد نے 150,000 درہم فی کس جیتے۔
ہفتہ وار کیش انعامات:
-
ہر جمعرات کو چار افراد کو 50,000 درہم انعام ملے گا۔
-
جولائی 1 سے 24 کے درمیان دو یا دو سے زیادہ ٹکٹ ایک ساتھ خریدنے والے "Big Win Contest” میں خودبخود شامل ہوں گے۔
-
منتخب چار شرکاء کو 3 اگست کو لائیو ڈرا میں مدعو کیا جائے گا، جہاں وہ 20,000 سے 150,000 درہم تک کا یقینی انعام جیتیں گے۔
-
فائنلسٹس کے نام 1 اگست کو بگ ٹکٹ ویب سائٹ پر جاری ہوں گے۔
لگژری کار انعامات:
-
3 اگست کو رینج روور ویلار اور
-
3 ستمبر کو BMW M440i کا ڈرا ہوگا۔
جولائی اسپیشل ٹکٹ پروموشنز:
-
آن لائن خریداری پر: 2 خریدیں، 1 مفت حاصل کریں
-
ایئرپورٹ کاؤنٹرز (زاید انٹرنیشنل اور العین) پر:
-
بگ ٹکٹ: 2 خریدیں، 2 مفت
-
ڈریم کار: 2 خریدیں، 3 مفت
-
ہفتہ وار ای-ڈرا کی تاریخیں:
-
ہفتہ 1: 1–9 جولائی، ڈرا: 10 جولائی (جمعرات)
-
ہفتہ 2: 10–16 جولائی، ڈرا: 17 جولائی (جمعرات)
-
ہفتہ 3: 17–23 جولائی، ڈرا: 24 جولائی (جمعرات)
-
ہفتہ 4: 24–31 جولائی، ڈرا: 1 اگست (جمعہ)
ٹکٹ کی خریداری کے لیے:
ویب سائٹ www.bigticket.ae یا زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور العین ایئرپورٹ کے کاؤنٹرز سے رابطہ کریں۔







