خلیج اردو
دبئی میں رمضان المبارک کے دوران سینکڑوں بچے ہر رات خصوصی ’پاسپورٹس‘ پر اسٹیمپس جمع کر رہے ہیں، جو ’ایال الفریج‘ اقدام کا حصہ ہے۔
یہ پروگرام Islamic Affairs and Charitable Activities Department کی جانب سے دوسرے سال بھی جاری ہے اور اب 300 سے زائد مساجد تک پھیلا دیا گیا ہے، جسے والدین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔
والدین کا کہنا ہے کہ اس منفرد اقدام نے بچوں کیلئے رمضان کا تجربہ مزید دلچسپ اور یادگار بنا دیا ہے، جہاں انہیں تراویح نماز میں شرکت پر پاسپورٹ اسٹیمپ کے ساتھ آئس کریم بھی دی جاتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مساجد کے باہر سرپرائز آئس کریم ٹرک بھی بچوں کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے، جس کے باعث بچے ایک دوسرے کو نماز کیلئے آمادہ کر رہے ہیں۔
والدین کا کہنا ہے کہ اس پروگرام سے بچوں میں مسجد سے تعلق مضبوط ہو رہا ہے، انہیں امام سے ملنے اور صحت مند مقابلے کا موقع بھی ملتا ہے، جو عبادت کے شوق کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔
’ایال الفریج‘ پروگرام دراصل ’سیزن آف وُلفا‘ مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد رمضان المبارک کے دوران متحدہ عرب امارات کی مذہبی و ثقافتی روایات کو فروغ دینا اور کمیونٹی روابط کو مستحکم بنانا ہے۔
یہ اقدام بچوں میں عبادات سے وابستگی پیدا کرنے کیلئے ایک مثبت سماجی سرگرمی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔






