متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : قرنطینہ سے استثنیٰ دینے سے متعلق فہرست کو اپڈیٹ کر دیا گیا

خلیج اردو
08 مارچ 2021
ابوظبہی : ابوظبہی میں محکمہ کلچر اینڈ ٹوررزم ابوظبہی نے ان ممالک کی تازہ ترین فہرست جاری کی ہے جہاں سے آنے والے شہریوں کو ملک میں داخل ہونے پر قرنطینہ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ان ممالک سے آنے والوں کو قرنطینہ ہونے کے بجائے صرف ابوظبہی ایئرپورٹ پہنچنے پر ایک پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

اس فہرست میں جن تین نئے ممالک کو شامل کیا گیا ہے ان میں سعودی عرب ، مراکش اور قازقستان شامل ہیں۔ حکام کے مطابق گرین لسٹ کو باقاعدگی سے اپڈیٹ کیا جاتا رہے گا۔

اس فہرست میں شامل ہونے کا دارومدار اس بات پر ہے کہ کسی ملک نے کس حد تک احتیاطی تدابیر اپنائے ہوئے ہیں۔ اس فہرست میں شامل ہونے والے مملاک سے آنے والے شہریوں کیلئے ضروری نہیں کہ وہ انہیں ممالک کے شہری بھی ہوں جبکہ یہ بھی واضح ہو کہ اگر ان ممالک کے شہری کسی اور ملک سے ابوظبہی میں آنے چاہتے ہوں تو ان کو استثنیٰ نہیں ملے گا۔

گرین لسٹ میں شامل ممالک میں آسٹریلیا ، برونائی ، چین ، گرین لینڈ ، یونان ، ہانگ گانگ ، موریشز ، مراکش ، نیوز لینڈ ، سعودی عرب ، سنگاپور ، قازقستان اور بھوٹان شامل ہیں ۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button