متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : بچوں کی حفاظت کے حوالے سے والدین کیلئے حکام نے ہدایات جاری کر دیں

خلیج اردو
08 مارچ 2021
ابوظبہی : فیڈرل پبلک پراسیکوشن نے متحدہ عرب امارات نے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو فائر آرم موافق رکھیں۔ حکام کے مطابق گھر کے مالکان کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ سب کی حفاظت کیلئے بچوں سمیت سب کو فائر آرم سے دور رکھیں۔

ایک ٹویٹ میں استعاثہ عامہ نے خبردار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک 9 سالہ بچے کو حادثات طور پر اس کے کزن نے گولی مار کر ہلاک کیا تھا۔ اس بچے نے ایک فیملی ٹرپ کے دوران شکار کیلئے لگائے کیمپ میں بندوق سے اپنے کزن کو گولی ماری تھی۔

استعاثہ کے مطابق ہلاک ہونے والے بچے کے والد نے ایک لائنسس شدہ بندوق رکھی تھی۔ انہوں نے شکار کیلئے مخصوص لباس بنائے رکھے تھے۔ وہ اکثر اپنے بچے کو اپنے ساتھ لے جاتا اور شکار کے خصوصی کپڑے لے کر جاتا۔

وہ ایک ویک اینڈ پر اپنے بیٹے اور بتھیجے کے ہمراہ شکار پر چلا گیا تھا اور باپ اپنے بیٹے اور بتھیجے کی سورج غروب ہوتے وقت کی تصویر کھینچ رہا تھا کہ اس کا موبائل فون بجا تو اس کی توجہ ہٹ گئی۔

جب وہ فون پر بات کررہا تھا تو اس نے اچانک گولی چلنے کی آواز سنی تو وہ گاڑی کی طرف بھاگا اور دیکھ کہ اس کا بیٹا خون میں لت پت ہے اور اس کا بتھیجا بندوق کے ساتھ بے ترتیب چیخ وپکار کررہا ہے۔

بچے کو اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ استعاثہ نے بندوق کا لائنسس رکھنے والوں سے کہا ہے کہ وہ خبردار رہیں اور احتیطاط سے کام لیں۔

بندوق رکھنا ایک ذمہ داری ہے اور اسے بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔ استعاثہ کے مطابق یہ حادثہ پیش نہ آتا اگر والد نے اپنی بندوق کی حفاظت کی ہوتی اور وہ اسے بچوں کی پہنچ سے دور رکھتا۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button