
خلیج اردو
08 مارچ 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات نے ایران نواز حوثی باغیوں کے سعودی عرب پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ مشرقی سعودی عرب میں اتوار کی صبح ڈرون سے حملہ کیا گیا۔ حملے میں دنیا کے سب سے بڑے آئل پورٹ راس تنورہ اور آرامکو کے رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
رب امارات کی وزارت برائے خارجہ امور و بین الاقوامی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اس دہشت گردانہ حملے کے بعد سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔
وزارت کی جانب سے بیان میں زور دے کر کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کیلئے بھی خطرہ متحدہ عرب امارات کی سیکیورٹی اور استحکام کیلئے خظرہ ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ اس طرح کے حملے حوثی باغیوں کو علاقے کی سیکیورٹی اور استحکام کیلئے خظرے کی نشاندہی کرتے ہیں۔
حوثیوں کے حملے کی کویت ، برطانیہ ، قطر ، شام اور دیگر ممالک نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
یاد رہےکہ سعودی عرب گزشتہ کئی سال سے یمن کے حوثی باغیوں کے ساتھ مسلسل جنگ کر رہا ہے۔ حوثی باغیوں نے 2014 سے یمن کے درالحکموت ثنا پر قبضہ کر رکھا ہے۔
Source : Khaleej Times







