متحدہ عرب امارات

عوامی شاہراہوں پر کواڈ بائیک چلانے پر 3 ہزار درہم جرمانہ ہوگا، راس الخیمہ پولیس کی وارننگ

 

خلیج اردو آن لائن:

راس الخیمہ پولیس کی جانب سے عوامی شاہراوں پر کواڈ بائیکس چلانے والوں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے اس عمل سے باز رہنے کا کہا گیا ہے۔ بصورت دیگر بھاری جرمانوں کی سزا دی جائے گی۔

راس الخیمہ پولیس کے ٹریفک اینڈ پیٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر برگیڈیئر احمد الصیم النقبی نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شاہراہ پر کواڈ بائیک چلانے والے پر 3 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جایا گا اور 90 دن کے لیے بائیک ضبط کر لی جائے گی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ” خاص طور پر اسٹنٹ کرنے والے کواڈ بائیکرز کو پکڑنے کے لیے صحرائی علاقوں میں گشت پر مامور پولیس بڑھا دی گئی”۔

خیال رہے کہ حال ہی میں العین میں کواڈ بائیک کے مختلف حادثات میں 2 امارتی ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے تھے۔

النقبی کا مزید کہنا تھا کہ "بغیر ہیلمٹ، ڈرائیونگ لائسنس، اور رجسٹریشن کارڈ کا کواڈ بائیک چلانے کی اجازت کسی کو بھی نہیں ہے۔ اور کواڈ بائیک چلانے والوں کو صحرا میں زیادہ محتاط ہو کر ڈرائیونگ کرنی چاہیے اور ممنوعہ علاقوں سے دور رہنا چاہیے”۔

انکا کہنا تھا کہ چونکہ گہرے صحرا میں جا کر ڈارئیو کرنے سے زندگی کو بہت سارے خطرات پیدا ہوسکتے ہیں کیونکہ وہاں پر موبائل سگنل ختم ہوسکتے ہیں اور نیٹ ورک کوریج کم ہوجانے سے ریسکیو ٹٰیمیں وقت پر مدد فراہم نہیں کر سکتیں۔

اور انہون نے وراننگ دیتے ہوئے کہا کہ صحرا کے اندر کوڑا کرکٹ پھینکنے میں ملوث ڈرائیورٹ کو 1 ہزار درہم جرمانہ اور 6 بلیک پوائنٹ دیے جائیں گے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button