خلیج اردو: جیسے جیسے دبئی میں لگژری پراپرٹیز کی مانگ بڑھ رہی ہے، طلال الغاف میں ایک اور اہم پراپرٹی 90.5 ملین درہم میں فروخت ہو گئی ہے۔
میٹروپولیٹن پریمیم پراپرٹیز نے دبئی کے اس مقبول ترین مقام میں سب سے مہنگا ولا بیچ کر اپنی تاریخ کا سب سے بڑا سنگل یونٹ ٹرانزیکشن بند کر دیا ہے۔
30,200 مربع فٹ سے زیادہ پر مشتمل اوبر لگژری ولا کو ایوارڈ یافتہ آرکیٹیکچرل فرم SAOTA نے ڈیزائن کیا ہے، جبکہ کیلی ہوپن کو اندرونی ڈیزائن کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
آٹھ بیڈ روم والے ولا میں تین منزلیں ہیں – تہہ خانے، گراؤنڈ اور پہلی منزل جس کی چھت تک رسائی ہے – اسکو ایک ہندوستانی سرمایہ کار کے حوالے کیا جائے گا جو دبئی کی پراپرٹی مارکیٹ میں باقاعدگی سے سرمایہ کاری کرتا ہے۔ پرائم پراپرٹی میں تین سوئمنگ پول، ایک جم، ایک استقبالیہ علاقہ، 24×7 سیکیورٹی، اور ایک علیحدہ گیسٹ ولا بھی ہے۔