
خلیج اردو
دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ 5 ستمبر 2025 کو عید میلاد النبیؐ کے موقع پر تمام عوامی پارکنگ مفت ہوگی۔ تاہم ملٹی لیول پارکنگ سہولیات اور القیل گیٹ پارکنگ (N.365) اس سہولت سے مستثنیٰ ہوں گے۔
آر ٹی اے کے مطابق ہفتہ 6 ستمبر سے دوبارہ پارکنگ فیس لاگو ہوگی۔ اتھارٹی نے اس موقع پر اپنی مختلف خدمات کے اوقات کار بھی جاری کیے ہیں جن میں کسٹمر ہیپینیس سینٹرز، پبلک بسیں، دبئی میٹرو، دبئی ٹرام، میری ٹرانسپورٹ اور وہ مراکز شامل ہیں جہاں گاڑیوں کی فنی جانچ کی جاتی ہے۔
جمعہ 5 ستمبر کو تمام کسٹمر ہیپینیس سینٹرز بند رہیں گے، تاہم اسمارٹ کسٹمر ہیپینیس سینٹرز ام رمُول، دیرا، البرشہ، الطوار اور آر ٹی اے ہیڈ آفس میں 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔
دبئی میٹرو کی ریڈ اور گرین لائنز جمعہ کے روز صبح 5 بجے سے اگلے دن رات 1 بجے تک توسیع شدہ وقت پر چلیں گی۔







