(خلیج اردو ) دبئی میں عربی سیاخ کو لوٹنے والی لڑکی کو دوسال کی سزا سنا دی گئی ہے ۔افریکن سیاخ ویزٹ ویزے پر دبئی آیا تھا جس کو لڑکی نے دھوکہ سے اپنے جال میں پھنسا لیا اور موبائل لے کر فرار ہوگئے ۔
تفصلات کے مطابق ایک افریکی باشندہ ویزٹ ویزے پر دبئی آیا تھا تو ایک لڑکی نے جالی سوشل میڈیا ایکاونٹ بنایا جس پر اس شخص سے رابطہ کیا گیا اور اسکو اپنے فلیٹ میں بلا لیا گیا ۔
فلیٹ پہنچنے پر وہاں پہلے سے ایک خاتون اور تین مرد موجود تھے جنہوں نے افریکی نژاد باشندے کو گھیر لیا اور اس سے 5 سو درہم چوری کر لئے اور ایک موبائل بھی لے لیا۔
چوری کرکے وہ گروپ بھاگ گیا جن کو پولیس نے تفتیش کے بعد پکڑ لیا اور وہ 15 دنوں میں فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا حق رکھتے ہیں ۔
Source: Khaleej Times







