
خلیج اردو
دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) نے اعلان کیا ہے کہ دبئی میٹرو ریڈ لائن پر تین نئی ڈائریکٹ روٹس متعارف کرائے جا رہے ہیں جو خاص طور پر رش آورز میں چلیں گے تاکہ مسافروں کو بہتر اور تیز تر سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔ اس اقدام کا مقصد دبئی میں بڑھتی ہوئی ٹریفک اور رش آورز کے دوران مسافروں کے ہجوم کو کم کرنا ہے۔
نئے نظام کے تحت ریڈ لائن پر یہ تین ڈائریکٹ روٹس آپریٹ کریں گے:
-
سینٹر پوائنٹ اسٹیشن سے لائف فارمیسی اسٹیشن تک
-
سینٹر پوائنٹ اسٹیشن سے ایکسپو 2020 اسٹیشن اور واپسی
-
سینٹر پوائنٹ اسٹیشن سے الفردان ایکسچینج اسٹیشن (الخیل) اور واپسی (رش آورز میں)
آر ٹی اے کے مطابق رش آورز صبح 7 بجے سے 9 بجے تک اور شام 4 بجے سے رات 8 بجے تک ہوتے ہیں، جن میں مسافروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا جاتا ہے۔ نئی روٹس سے سفر کے دورانیے میں کمی آئے گی اور مسافروں کو زیادہ سہولت اور لچک میسر ہوگی۔
یاد رہے کہ دبئی میٹرو 2009 میں ریڈ لائن کے آغاز کے ساتھ آپریشنل ہوا، جس کے بعد 2011 میں گرین لائن کا اضافہ کیا گیا۔ یہ دونوں منصوبے دبئی کی بڑھتی ہوئی آبادی اور شہری ترقی کے تناظر میں متعارف کرائے گئے تھے۔
دبئی میٹرو مستقبل میں مزید توسیع کے منصوبے پر بھی کام کر رہا ہے، جس کے تحت 2029 میں دبئی میٹرو بلیو لائن کا افتتاح متوقع ہے۔ نئی روٹس کی شمولیت دبئی کی عالمی معیار کی ٹرانسپورٹ خدمات فراہم کرنے اور پائیدار سفری سہولت کے وژن کو مزید آگے بڑھاتی ہے۔







