متحدہ عرب امارات

دبئی میں آسان آمد و رفت والے علاقوں میں واقع جائیدادوں کی قیمتیں 20 فیصد تک زیادہ، ٹریفک دباؤ نے خریداروں کی ترجیحات بدل دیں

خلیج اردو
دبئی میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے باعث ایسے رہائشی منصوبوں کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں آسان داخلہ اور اخراج کے متعدد راستے موجود ہوں۔

رئیل اسٹیٹ ماہرین کے مطابق ایسے علاقوں میں واقع پراپرٹیز کی قیمتیں مارکیٹ ریٹ سے 10 سے 20 فیصد تک زیادہ وصول کی جا رہی ہیں، کیونکہ خریدار اور کرایہ دار اب سفر کے دورانیے کو کم کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

رضوان ساجن، بانی و چیئرمین Danube Properties کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی ٹریفک کے باعث مقام کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جے وی سی جیسے گنجان آباد علاقوں میں بنیادی سہولیات تو میسر ہیں، تاہم ٹریفک ایک بڑا مسئلہ ہے، اس لیے ایسے منصوبے زیادہ پرکشش ہو جاتے ہیں جو بڑی شاہراہوں جیسے الخیل روڈ اور محمد بن زاید روڈ کے قریب واقع ہوں۔

ٹریفک ڈیٹا کے مطابق 2025 میں 10 کلومیٹر کا سفر طے کرنے میں اوسط وقت 19.1 منٹ تک بڑھ گیا، جو 2024 میں 13.7 منٹ تھا، جس کی بنیادی وجہ آبادی میں اضافہ اور سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے رہائشی منصوبے جو میٹرو اسٹیشن سے 10 منٹ کی مسافت پر ہوں یا جہاں مرکزی شاہراہوں تک فوری رسائی حاصل ہو، وہ نہ صرف زیادہ قیمت پر فروخت ہو رہے ہیں بلکہ ان کے کرایوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق مستقبل میں ایسے ماسٹر پلانڈ کمیونٹیز جہاں آمد و رفت کے متعدد راستے ہوں، سرمایہ کاری کے لحاظ سے زیادہ پائیدار اور منافع بخش ثابت ہوں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button