
خلیج اردو
16 نومبر 2021
دبئی: دبئی میں حکام نے عالمی کمپنیوں کے ملازمین کیلئے متعدد بار کی انٹری فراہم کرنے والے پرمٹس کا اجراء کیا ہے۔ اس حوالے سے امارات کے ولی عہد شہزادہ نے اعلان کیا ہے۔
دبئی کے ولی عہد شہزادہ اور دبئی ایگزیکٹیو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم جو دبئی ایگزیکٹیو کونسل کے چیئرمین بھی ہیں، نے ٹویٹ کیا ہے کہ اس اقدام سے ملازمین کیلئے ممکن بنانا ہے کہ سال بھر میں مختلف اجلاسوں ، کانفرنسز اور نمائشوں میں حصہ لینے کیلئے سفر کر سکیں۔
ولی عہد نے تفصیل سے بتایا کہ کس طرح دبئی کام کے ماحول، موثر انفراسٹرکچر اور مختلف فیصلے لینے میں لچک کا مظاہرہ کرنے سے متعلق دنیا کے بہترین شہر کے طور پر اپنی پوزیشن کو مستحکم رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ دبئی معاشرے کی ضروریات کو پورا کرکے اداروں اور افراد کو کامیاب اور بہترین ہونے میں مدد کرتا ہے۔
Source : Khaleej Times