متحدہ عرب امارات

دبئی: پولیس اہلکار کو رشوت کی پیشکش کے الزام میں ایشیائی باشندے پر 2 ملین درہم کا جرمانہ عائد

 

خلیج اردو آن لائن:

پبلک پراسیکیوشن دبئی کے ریکارڈ کے مطابق 30 سالہ ایشیائی باشندہ جو دبئی میں وزٹ پر آیا تھا کو دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

تاہم ایئر پورٹ پر جب انسداد منشیات پولیس کے ایک اہلکار نے تفیشیش شروع کی تو اس شخص نے پولیس اہلکار کو اسے چھوڑنے کے بدلے 20 لاکھ درہم رشوت دینے کی پیشکش کی۔ جس پر پولیس اہلکار نے اسے گرفتار کر لیا اور رشوت دینے کے الزام میں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔

جس کا مقدمہ دبئی کی ابتدائی عدالت میں سنا گیا۔ عدالت نے مدعا علیہ کو ایک سال قید کی سزا اور 2 ملین یعنی 20 لاکھ درہم جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے۔

واقعہ کب اور کیسے پیش آیا؟

پولیس اہلکار نے پراسیکیوٹر کے بتایا کہ یہ واقعہ 25 اکتوبر کو پیش آیا۔ اہلکار نے بتایا کہ” میں ایئرپورٹ پر ملزم سے منشیات فروشی کے واقعہ کے حوالے سے تفشیش کر رہا تھا جب اس نے مجھے رشوت کی پیش کش کی تاکہ میں اسے رہا کردوں۔ میں اس کی پیشکش سن کر حیران رہ گیا۔ میں نے اس کے بارے میں مزید بتانے کو کہا”۔

سارجنٹ نے مزید بتایا کہ ملزم نے اسے 2 ملین درہم رشوت کی پیش کیش کی۔” میں نے اسے یقین دلایا کے مجھے اس کی پیشکش کی قبول ہے۔ تب اس نے مجھ سے میرا بینک اکاؤنٹ مانگا تاکہ وہ اپنے ملک میں اپنے گھر والوں سے کہ اس میں رقم ڈلوا سکے”۔

تاہم اس پیشکش کے بعد سارجنٹ نے اس شخص کو حوالات میں بند کر دیا اور اپنے اعلی افسران کو اس واقعہ کے حوالے سے آگاہ کردیا۔

خیال رہے کہ مدعاعلیہ اس فیصلے کے خلاف  15 دن کے اندر اندر اپیل کر سکتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button