خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

اماراتی خلاباز سلطان النیادی کی خلائی اسٹیشن سے حاکم دبئی کو ویڈیو کال

خلیج اردو: نقطہ نظر
حج
حرمین شریفین سے
صفحہ اول
ایڈیٹر کی پسند

UAE astronaut Sultan al-Neyadi posts a selfie from space. (Twitter)

اماراتی خلاباز سلطان النیادی کی خلائی اسٹیشن سے حاکم دبئی کو ویڈیو کال
جینفر بیل ۔ العربیہ انگلش
پہلی اشاعت: 08 مارچ ,2023: 04:01 PM GST
آخری اپ ڈیٹ: 08 مارچ ,2023: 04:03 PM GST
متحدہ عرب امارات کے خلاباز سلطان النیادی نے دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پہنچنے کے صرف چار دن بعد ویڈیو کال پر بات کرکے تاریخ رقم کردی۔

اس سے قبل شیخ محمد اس ویڈیو کال کے لیے دبئی کے محمد بن راشد خلائی مرکز پہنچے تھے۔ یہ گفتگو ناسا ٹی وی پر براہ راست ویڈیو لنک اپ کے ذریعے نشر کی گئی۔

اشتہار

النیادی چار روز قبل فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے اسپیس ایکس ڈریگن کیپسول پر 24 گھنٹے کے سفر کے بعد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچے ہیں۔

خلا باز سلطان النیادی کی زمین سے ناسا کے عملے کے ہمراہ روانگی کے مناظر۔ رائیٹرز

وہ اگلے چھ ماہ خلا میں گزاریں گے جو عرب دنیا کا سب سے طویل خلائی مشن ہو گا۔

ویڈیو کال کے دوران، شیخ محمد نے النیادی کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ "ہم شکر گزار ہیں کہ آپ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پہنچ گئے ہیں اور آپ کی حفاظت کے لیے خدا کا شکر ہے۔

اماراتی خلا باز سلطان النیادی

میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ متحدہ عرب امارات اور عرب دنیا کے نوجوان آپ کو ایک مثال کے طور پر لے رہے ہیں اور آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔”

شیخ محمد نے خلانورد سے ان مختلف قسم کے تجربات کے بارے میں بھی دریافت کیا جو اس سائنسی مشن کا حصہ ہیں۔

النیادی نے جواب دیا کہ وہ” ایک دن چاند اور مریخ پر جائیں گے۔ ہمیں اپنے جسم پر مائیکرو گریویٹی کے اثرات کو بھی سمجھنا ہوگا۔ یہ ان بہت سے تجربات میں سے ایک ہے جو ہم روزانہ کی بنیاد پر کرتے ہیں۔ ہم اپنے جسموں پر خلا کے اثرات کی نگرانی کررہے ہیں تاکہ مستقبل میں ان سے بچنے کے طریقے تلاش کئے جا سکیں۔”

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button