
خلیج اردو
دبئی کے معروف تجارتی علاقے بزنس بے میں ایک زیر تعمیر عمارت کی سائٹ پر آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث فضا میں گہرے سیاہ دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ عینی شاہدین نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف ہو گئیں۔
ایک عینی شاہد کے مطابق، حکام نے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی سامنے آئی ہے، جس میں دھوئیں کے بڑے بڑے بادل دکھائی دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی دبئی کے علاقے البرشاء میں ایک رہائشی عمارت میں شدید آگ بھڑکی تھی۔
یہ واقعہ پرل ویو ریسٹورنٹ اور کیفےٹیریا میں گیس لیکج کے باعث پیش آیا، جو 13 منزلہ الزرونی بلڈنگ میں واقع ہے۔ یہ عمارت البرشاء 1 میں حلیم اسٹریٹ پر، مال آف دی ایمیریٹس کے قریب واقع ہے۔







