متحدہ عرب امارات

رواں سال کے پہلے ’فلاور مون‘ کا نظارہ 12 مئی کو ممکن، رات 9:56 پر مکمل چمک کے ساتھ طلوع ہوگا

خلیج اردو
اسلام آباد: رواں سال کے پہلے ‘فلاور مون’ کا دلکش نظارہ 12 مئی کو کیا جا سکے گا، جو فلک بینی کے شوقین افراد کے لیے ایک خاص لمحہ ہو گا۔ یہ مکمل چاند ’سُپر مون‘ کے مقابلے میں معمولی سا چھوٹا اور نسبتاً مدھم دکھائی دے گا، مگر اپنی خوبصورتی میں کسی طور کم نہیں ہو گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق یہ چاند رات 9 بج کر 56 منٹ پر اپنی پوری چمک اور آب و تاب کے ساتھ آسمان پر جلوہ گر ہو گا۔ اسے ‘فلاور مون’ اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ یہ چاند عام طور پر موسم بہار کے دوران نمودار ہوتا ہے، جب پھول کھل رہے ہوتے ہیں، اور یہ فطرت کی خوبصورتی کی نمائندگی کرتا ہے۔

یہ نظارہ شہری علاقوں سمیت ملک بھر کے بیشتر مقامات سے دیکھا جا سکے گا، بشرطیکہ آسمان صاف ہو۔ ماہرین نے فلک بینی کے شوقین افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کھلے مقامات یا بلند مقامات سے یہ نظارہ کریں تاکہ چاند کی مکمل خوبصورتی کو محسوس کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button