خلیجی خبریںعالمی خبریں

عمان کی ثالثی میں یمن کے حوثیوں اور امریکہ کے درمیان سیز فائر معاہدہ طے پا گیا

خلیج اردو
سلطنت عمان نے تصدیق کی ہے کہ وہ یمن کے حوثی گروپ اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی معاہدے میں ثالث کا کردار ادا کر رہی ہے۔ عمان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں امریکہ، عمان اور صنعاء میں متعلقہ حکام کے درمیان مذاکرات کے بعد کشیدگی میں کمی کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور فریقین کے درمیان سیز فائر معاہدہ طے پا گیا ہے۔

اس معاہدے کے تحت دونوں فریقین ایک دوسرے کو نشانہ نہیں بنائیں گے، جس میں بحیرہ احمر اور باب المندب کی آبنائے میں امریکی جہازوں کو محفوظ رکھا جائے گا، تاکہ بین الاقوامی تجارتی جہاز رانی کی آزادی اور روانی یقینی بنائی جا سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عمان دونوں فریقوں کے تعمیری رویے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہے، جس کے نتیجے میں یہ مثبت پیش رفت ممکن ہوئی۔ ترجمان نے امید ظاہر کی کہ یہ پیش رفت خطے میں دیگر مسائل کے حل کی راہ ہموار کرے گی اور انصاف، امن و خوشحالی کے مشترکہ اہداف کے حصول میں مددگار ثابت ہو گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button