
خلیج اردو
راولپنڈی: بھارت سے واپس بھیجے گئے دو معصوم پاکستانی بچوں عبداللہ اور منسا کا علاج پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے اپنی نگرانی میں لے لیا ہے۔ دونوں بچوں کو راولپنڈی کے اے ایف آئی سی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج بھرپور انداز میں جاری ہے۔
والد شاہد احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے بچوں کو اے ایف آئی سی میں جس انداز سے طبی سہولیات دی جا رہی ہیں، وہ ان کی توقعات سے کہیں بڑھ کر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں کے مطابق عبداللہ اور منسا دونوں کے دل میں سوراخ ہے جبکہ پھیپھڑوں کی نالیاں بھی کمزور ہیں، تاہم مرحلہ وار سرجری کے ذریعے علاج ممکن ہے۔
والد کے مطابق معالجین نے یقین دلایا ہے کہ بچوں کو علاج کے لیے بیرون ملک لے جانے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں ہی تمام سہولیات دستیاب ہیں اور علاج کامیابی سے جاری ہے۔







