متحدہ عرب امارات

رہنماؤں سے رہنما سازوں تک کا تحفہ: دبئی کے حکمران کی نئی کتاب اسکول سربراہان کو پیش

خلیج اردو
دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم، جو متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم بھی ہیں، نے اپنی نئی کتاب کے ذریعے تقریباً ساٹھ برس کی حکمرانی کے تجربات اور زندگی کے سبق دنیا کے سامنے رکھ دیے ہیں۔ یہ کتاب اسکولوں کے سربراہان کو بطور تحفہ دی گئی تو کئی پرنسپل جذباتی ہو گئے، انہوں نے کتاب کو اپنے دل سے لگا لیا اور کہا کہ یہ ایک غیر متوقع اور قیمتی لمحہ ہے۔

اس کتاب میں منصوبوں یا کارناموں کے بجائے شیخ محمد نے اپنی زندگی کو خیالات، عوام کے ساتھ تعلقات اور عملی تجربات کی روشنی میں بیان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ عوام کی بھلائی چاہی، ان کی عزت اور وقار کے لیے کام کیا، اور کبھی کسی پر ظلم نہیں کیا، کسی کا حق نہیں چھینا اور ایسے فیصلے کرنے سے نہیں ہچکچائے جو لوگوں کی زندگی بہتر بنا سکیں۔

کتاب کے اوراق میں سب سے دلچسپ بات یہ سامنے آئی کہ دبئی کے حکمران نے خود کو کامل نہیں کہا، بلکہ اپنی پہچان نیک باتوں، علم اور سمجھ بوجھ کو قرار دیا ہے۔

شیخ محمد نے اپنی زندگی کے یہ اسباق آنے والی نسلوں تک پہنچانے کے لیے کتاب کی پہلی دستخط شدہ کاپیاں اپنے بچوں، دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم اور شیخہ لطیفہ بنت محمد المکتوم کو پیش کیں۔ ان نسخوں میں خصوصی جملے اور نصیحتیں شامل ہیں تاکہ انہیں یہ یاد رہے کہ حکمت سونے سے زیادہ قیمتی ہے اور اصل دانائی سوال کرنے میں ہے، جواب دینے میں نہیں۔

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کو بھی یہ کتاب پیش کی گئی، جنہوں نے اسے ایک قیمتی رہنما کتاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ شیخ محمد کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے قیمتی تجربات اور بصیرت پر مبنی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button