
خلیج اردو
24 مارچ 2021
دبئی : بدھ کے روز سپاٹ گولڈ کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سونے کی قیمت میں معمولی کمی 1726.78 ڈالر فی اونس جبکہ امریکی سونے 1726.70 اونس رہی اور اس میں 0.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
دبئی میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 209.5 درہم رہی جو گزشتہ روز 210 درہم تھی ۔
تاہم اشیائی منڈی میں سونے کی قیمت میں بدھ کے روز بہتری آئی۔
ایشیاء میں بدھ کی صبح مارکیٹ میں سونے کے خریدار ملے ہیں جبکہ کافی زیادہ تعداد سرمایہ کاروں کی ہے جو اس کمی کے بعد یہ خریداری کررہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کی وجہ سے سونے کی متواتر خریداری سے قیمتوں میں بہتری کا امکان ہے۔
Source : Khaleej Times







