
خلیج اردو
08 اکتوبر 2021
سان فرانسسکو : گوگل نے جمعرات کے دن کہا ہے کہ اب وہ ایسی جگہوں پر اشتہارات نے رکھیں گے جہان موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق غلط معلومات ہوں۔ دونوں سرچ انجن اور یوٹیوب پر وہ ایسے غلط معلومات پھیلانے والوں کیلئے اشتہارات نہیں دے گا۔
گوگل پر تشہیر کرنے والے، پبلشرز اور یوٹیوب کے تخلیق کاروں کیلئے نئی پالیسی پلیٹ فارمز کو لوگوں کو ایسے مواد سے پیسہ کمانے میں مدد کرنے سے روکے گی جو موسمیاتی تبدیلی کے وجود اور وجوہات کے بارے میں اچھی طرح سے قائم سائنسی اتفاق رائے سے متصادم ہے۔
گوگل نے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ایسا آن لائن مواد موجود ہے جس میں موسمیاتی تبدیلی کو جھوٹ یا دھوکہ قرار دیا گیا ہے یا دنیا کا درجہ حرارت بڑھنے سے انکار اور انسانی سرگرمیاں اس مسئلے میں حصہ ڈال رہی ہیں۔
گوگل نے کہا ہے کہ تشہیر کرنے والےنہیں چاہتے کہ ان کے اشتہارات ایسے منفی مواد کے آگے دکھائے جائیں۔ پبلشرز اور تخلیق کار نہیں چاہتے کہ ان دعووں کو فروغ دینے والے اشتہارات ان کے صفحات یا ویڈیوز پر ظاہر ہوں۔
کمپنی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اس پالیسی میں تبدیلی سے ان کے موسمیاتی تبدیلیوں کا راستہ روکنے سے متعلق کوششوں کو کامیابی ملے گی۔
این جی او آواز کےمہم ڈائریکٹر فادی قرآن نے کہا کہ گوگل کی جانب سے آب و ہوا کی غلط معلومات کو ختم کرنے کا اہم فیصلہ آب و ہوا سے انکار کی معیشت پر اثر ڈال سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی غلط معلومات دینے والوں نے رائے عامہ کو الجھا دیا ہے اور موسمیاتی تبدیلی پر فوری سیاسی کارروائی میں رکاوٹ ڈالی ہے ۔ ایسے لوگوں کیلئے یوٹیوب ان کے پسندیدہ ہتھیاروں میں سے ایک رہا ہے۔
فادی نے دیگر انلان پلیٹ فارم پر زور دیا کہ وہ بھجی گوگل کی پیروی کرے اور ان کے کمائی کا راستہ روکیں جو موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق غلط معلومات پھیلارہے ہوں۔
گوگل کا بڑا مسابقی پلیٹ فارم فیس بک نے بھی ایسی غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف اقدامات کیے ہیں مگر ایسے اشتہار کا راستہ نہیں روکا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم متواتر ایسے الزامات کی ضد میں ہیں کہ وہ غلط معلومات پھیلانے سے متعلق لوگوں کو بھی بڑی کمائی دیتے ہیں۔
Source : Khaleej Times







