
خلیج اردو
03 دسمبر 2020
متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کی دوستی نئی بلندیوں پر جارہی ہے اور دیگر ممالک کیلئے مثال بن رہی ہے۔ خطے کیلئے اس دوستی کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع اپنے پیغام میں اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی کامیابی اسرائیل کی کامیابی ہے۔
انہوں نے دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کے نام پیغام میں یو اے ای کے قومی دن پر اسے مبارک باد دی ہے۔
I wish His Highness, Crown Prince Sheikh @MohamedBinZayed, and all the citizens of the UAE, our new friends, a joyous National Day.
The fruits of peace are at hand for all our people. 🇮🇱🇦🇪— PM of Israel (@IsraeliPM) December 1, 2020
انہوں نے لکھا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری سے عوام کو اس کے فوائد ملنا شروع ہو گئے ہیں۔ صحت ، ٹیکنالوجی ، تعلیم ، کاروبار ، ٹرانسپورٹ، سیاحت سمیت مختلف
شعبوں میں نئے موقع پیدا ہورہے ہیں۔
Source : Khaleej Times