خلیج اردو
شارجہ : شارجہ کے سجاہ انڈسٹریل ایریا میں پیدل چلنے والوں کو لوٹنے کے لیے سیکورٹی ادارے کے افسر کا روپ دھارنے کے الزام میں 32 سالہ شخص کو شارجہ پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کو اطلاع ملی کی ایک نامعلوم شخص کی جانب سے پیسے چرانے اور ذاتی سامان چھیننے کے لیے سیکیورٹی اہلکار کا روپ دھارنے سے متعلق اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔
شارجہ پولیس کے کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کرنل عمر احمد ابو الزود نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی کیس کی تحقیقات کے لیے سی آئی ڈی افسران پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی ۔
حکام کو اس شخص کے حوالے سے متعدد شکایات موصول ہوئیں تھیں۔ تفتیشی ٹیم ملزم کی شناخت کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ جب ملزم کو گرفتار کیا گیا تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔
کرنل ابو الزود نے مزید بتایا کہ ملزم اکثر سی آئی ڈی افسر کا روپ دھار کر متائثرین کو نشانہ بناتا تھا اور ان سے رقم اور سامان حوالا کرنے کا کہتا تھا۔
حکام نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے افراد جو خود کو پولیس افسر کے طور پر ظاہر کرتے ہیں ان کے احکامات پر آنکھیں بند کر کے عمل نہیں کے بجائے ان سے شناختی ثبوت مانگیں۔
کرنل ابو الزود نے واضح کیا کہ پولیس رہائشیوں کے بٹوے دیکھنے یا ان سے پیسے لینے کو کبھی نہیں کہتی۔ شہریوں اور رہائشیوں کی حفاظت شارجہ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔
انہوں نے عوام کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کرنے اور کسی بھی ایسے رویے کی اطلاع دینے کی ہدایت کی ہے جس سے شک، چوری یا خطرہ پیدا ہو۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 065632222 یا 999 پر کسی بھی مشکوک شخص کے حوالے سے اطلاع دے کر معاشرے سے ایسے افراد کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرے۔
Source: Gulf News