متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: ایک بھارتی شہری پیٹرول اسٹیشن پر 48 ہزار درہم کی غبن کرکے ملک سے فرار ہو گیا

خلیج اردو
04 نومبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات میں دبئی کے ایک پیٹرول اسٹیشن میں کام کرنے والے بھارتی شہری نے 48 ہزار درہم کا فراڈ کرکے راہ فرار اختیار کرلی۔

دبئی پبلک پراسیکورٹر کے ریکارڈ کے مطابق 34 سالہ بھارتی نے 48825 درہم کا غبن اس وقت کیا جب وہ چھٹی سے واپس آگیا۔ ان کا پاسپورٹ ان کے پاس تھا جب انہوں نے پیٹرول پمپ سے رقم لے کر دبئی سے فرار اختیار کی۔

ان کا فنڈ میں غبن کا چارج عائد کیا گیا ہے۔ واقعہ 11 اگست کا ہے جس کے خلاف شکایت القوسیس پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ہے۔ وہ پیٹرول اسٹیشن میں ایڈمنسٹریٹیو اور ٹیکنیکل سپروائزر تھا جو پیٹرول پمپ کی روزانہ کی سیل اکھٹا کرتا تھا۔ انہون نے اپنے پاس اتنی رقم اور پاسپورٹ کلو غنیمت پاکر ملک سے راہ فرار اختیار کی۔

جب پیمپ انتظامیہ کو اس فراڈ کا علم ہونا تھا تو وہ ملک سے فرار اختیار کر چکا تھا۔ کیس کی سماعت 10 نومبر کو ہوگی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button