متحدہ عرب امارات

عازمینِ حج کے لیے بڑی خوشخبری: حج پروازوں کا شیڈول جاری، 18 اپریل سے ‘سفرِ مقدس’ کا آغاز

خلیج اردو
وزارتِ مذہبی امور نے رواں سال کے حج آپریشن کے لیے پروازوں کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے، جس کے ساتھ ہی ہزاروں عازمینِ حج کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق، پاکستان سے حج پروازوں کا باقاعدہ آغاز 18 اپریل سے ہوگا، جو عازمین کو حجازِ مقدس پہنچانے کے لیے ملک کے مختلف ہوائی اڈوں سے روانہ ہوں گی۔

وزارتِ مذہبی امور نے عازمین کی سہولت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تمام عازمین "پاک حج موبائل ایپ” (Pak Hajj App) کے ذریعے اپنی پرواز، روانگی کے وقت اور دیگر ضروری معلومات فوری حاصل کر سکتے ہیں۔

اہم معلومات اور ہدایات:

حج آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر کے حاجی کیمپوں میں بھی سرگرمیاں تیز ہو جائیں گی تاکہ عازمین کو روانگی سے قبل تمام ضروری دستاویزات اور تربیت فراہم کی جا سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button