
خلیج اردو
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کی زرعی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے، جہاں صرف دو سال کے قلیل عرصے میں کاشتکاروں کو 30 ہزار ٹریکٹرز کی فراہمی کا ہدف مکمل کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت اب تک 20 ہزار سے زائد گرین ٹریکٹرز کسانوں کے حوالے کیے جا چکے ہیں، جبکہ مزید 10 ہزار ٹریکٹرز کی فراہمی کا عمل تیزی سے شروع کر دیا گیا ہے۔
اس انقلابی اقدام کا مقصد پنجاب کے کاشتکار کو معاشی طور پر مستحکم کرنا اور زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ ٹریکٹرز کے ساتھ ساتھ کسانوں کو 4 ارب روپے کی خطیر لاگت سے 5 ہزار سپر سیڈر (Super Seeders) بھی فراہم کر دیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کا پیغام: وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ "کاشتکار کو اب زراعت کے روایتی اور فرسودہ طریقوں کو خیرباد کہنا ہوگا۔ وقت کا تقاضا ہے کہ جدید مشینری کا استعمال شروع کیا جائے تاکہ محنت کم اور پیداوار زیادہ ہو۔”
ایگری کلچر میکانائزیشن سے نہ صرف لاگت میں کمی آئے گی بلکہ فی ایکڑ پیداوار میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا، جو صوبے کی معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔






