متحدہ عرب امارات

شہباز شریف اور اس کے بیٹے حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد جرم عائد ہوگی، خصوصی عدالت نے حتمی تاریخ دے دی

خلیج اردو
لاہور : پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور اس کے بیٹے حمزہ شہباز شریف پر منی لانڈرنگ کے الزامات کو لے کر خصوصی عدالت نے مختصر فیصلہ دیا ہے کہ 14 مئی کو دونوں شخصیات پر فرد جرم عائد ہوگی۔

ایف آئی اے کی خصوصی عدالت نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ دونوں افراد پر منی لانڈرنگ الزامات کے تحت فرد جرم عائد ہوگی۔ اس وجہ سے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عدالت میں سماعت کے موقع پر شہباز شریف حاضر نہیں تھے۔ ان کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ وہ کابینہ اجلاس میں ہونے کی وجہ سے حاضر نہیں ہو سکے۔

عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا ہے کہ تمام فریقین کو یہ واضح کر دیا جاتا ہے کہ وہ آنے والی مقررہ تاریخ کو اپنی حاضری یقینی بنائیں۔ اس سے قبل شہباز شریف کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ حکومتی امور کی سرانجام دہی کی وجہ سے شہباز شریف عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔

تاہم عدالت نے اب حتمی طور پر چودہ مئی کو سماعت رکھی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button