متحدہ عرب امارات

بلوچستان اور سندھ میں بارش، موسم سرد، نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

خلیج اردو
بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم ایک بار پھر سرد ہو گیا ہے،، حب شہر اور اس کے گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی جبکہ نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے،، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی ہے۔

کراچی کے مضافاتی علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی،، ملیر کینٹ اور ایئرپورٹ کے علاقوں میں شدید ژالہ باری بھی ہوئی،، بحریہ ٹاؤن، گڈاپ، بلدیہ اور سرجانی میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔

بارش کے نئے اسپیل نے جہاں سردی میں اضافہ کیا ہے وہیں شہری علاقوں میں نکاسی آب کے نظام پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button