
خلیج اردو
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، تازہ حملوں میں مزید 13 فلسطینی شہید ہو گئے جس کے بعد شہداء کی مجموعی تعداد 72 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
اسرائیل نے حماس کو ہتھیار ڈالنے کیلئے 60 روز کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔ اسرائیلی وزیرِاعظم Benjamin Netanyahu کے معاون اور کابینہ سیکرٹری Yossi Fuchs کا کہنا ہے کہ یہ مہلت Donald Trump کی انتظامیہ کی درخواست پر دی جا رہی ہے۔
دوسری جانب اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کو ریاستی ملکیت قرار دینے کی منظوری بھی دے دی ہے جس پر پاکستان نے شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فیصلے کے خلاف ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
چین نے دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ فلسطین کا منصفانہ اور دیرپا حل ناگزیر ہے، جبکہ عالمی برادری انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی اور مذاکرات کی بحالی کیلئے عملی اقدامات کرے۔






