متحدہ عرب امارات

یو اے ای، سعودی عرب اور خلیجی ممالک سمیت متعدد اسلامی ممالک میں آج پہلا روزہ، پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج

خلیج اردو
سعودی عرب قطر متحدہ عرب امارات فلسطین اور افغانستان میں آج ماہ رمضان المبارک کا پہلا روزہ رکھا جا رہا ہے جبکہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز تراویح کے روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا شایان شان استقبال کیا گیا ہے بازاروں کو خوبصورتی سے سجا دیا گیا جبکہ ریاض کی سڑکوں پر سعودی ثقافت کے رنگ نمایاں ہیں

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عبادت گزاروں کی بڑی تعداد نے نماز تراویح ادا کی

ترکیہ آسٹریلیا اور عمان میں چاند نظر نہیں آیا جبکہ ملائیشیا انڈونیشیا برونائی جاپان سنگاپور آذربائیجان قازقستان کرغزستان اور آسٹریلیا میں پہلا رمضان 19 فروری سے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے

دریں اثنا مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس آج شام پشاور میں چیئرمین علامہ عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں ہوگا

ذرائع کے مطابق ماہ صیام کا چاند آج نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button