متحدہ عرب امارات

شیخ محمد بن راشد المکتوم کا سوشل میڈیا صارفین کے نام اہم پیغام

امن بھائی چارے اور خلوص نیت سے سوشل میڈیا پر متحدہ عرب امارات کے بارے مثبت پیغام دینے کی ضرورت ہے

(خلیج اردو ) دوبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم او نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سوشل میڈیا صارفین کے نام پیغام میں دس ضابطہ ہدایات بیان کئے ہے جس سے باہر دنیا کو مثبت پیغام دینا مقصود ہے ۔ ان دس ہدایات میں میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر کیا کچھ کرنا ٹھیک ہے جس سے متحدہ عرب امارات کے بارے باہر دنیا کو اچھا پیغام جا سکتا ہے ۔

ان ہدایات میں متحدہ عرب امارات کے بانی شیخ زاید کا ذکر بھی کیا گیا ہے کہ میڈیا صارفین انکی تصاویرشئیر کر کے انکے بتائے ہوئے اصولوں کو دوسروں تک پہنچا سکتے ہیں ۔

ایک ہدایت یہ ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ثقافت کے بارے علم کی تشریح اور ترویج کرنا اور متحدہ عرب امارات نے جن معیار کو اپناتے ہوئے ثقافتی ترقی کی ہے ان کو بیان کرنا ۔

تمام میڈیا صارفین کو بدزبانی گالی گلوچ اور غیر مہذب لہجہ استعمال کرنے سے اجتناب کرنا چاہئے ۔

میڈیا صارفین کو منتق اور دلیل سے ہم کلامی کو فروغ دینا چاہئے ۔

اچھی باتوں تصاویر نظریات کو پسند کرکے آگے پہنچانا چاہئے ۔

نظریاتی سوچ، سماجی اور انسانی طرز عمل رکھنے والوں کی مدد کرنی چاہئے ۔

بین الاقوامی موضوعات پر مثبت بحث کرنی چاہئے ۔

لوگوں کے مابین محبت بھائی چارے کے فروغ کے لئے سوشل میڈیا کو استعمال کیا جاسکتا ہے ۔

متحدہ عرب امارات سے محبت کا اظہار کرنا اور اس کی بقاء کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنے کے لئے جذبہ پیدا کرنے کے لئے بھی سوشل میڈیا کا اہم کردار ہوسکتا ہے ۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے ٹویٹ میں مزید بیان کیا کہ ان رہنما اصولوں کے بنا پر اماراتی باشندے اور یہاں رہائشی غیر ملکی متحدہ عرب امارات کے بارے دنیا کو سوشل میڈیا کے فلیٹ فارم سے اچھا پیغام دے سکتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button