خلیج اردو
دبئی: دبئی پولیس نے اطلاع دی ہے کہ محمد بن زاید روڈ (ای 311) پر ابوظہبی کی جانب جانے والے ٹریک پر جمعرات کی رات بڑا ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے باعث علاقے میں شدید ٹریفک جام ہوگیا۔ پولیس نے ڈرائیوروں کو محتاط ڈرائیونگ اور صبر و تحمل سے کام لینے کی ہدایت کی ہے۔






